این اے 175 مظفرگڑھ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ جمشید دستی آگے

Feb 08, 2024 | 18:49:PM
این اے 175 مظفرگڑھ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ جمشید دستی آگے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عام انتخابات 2024ء کی پولنگ کا وقت ختم ہونے پر مظفرگڑھ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 175 کے 48 پولنگ سٹیشن کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج سامنے آگئے۔

مظفرگڑھ  میں 48پولنگ سٹیشنز کے موصول ہونیوالے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار جمشید احمد خان دستی 25103 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار حماد نواز خان ٹیپو 24265 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔

اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مہر ارشادِ احمد سیال تیسرے نمبر پر ہیں۔

نوٹ:(اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں ، یہ اعدادوشمار مکمل نہیں ہیں )