انتخابات پر دھاندلی کا ٹھپہ نہ لگا تو ملک کیلئے بہت بہتر ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن

Feb 08, 2024 | 16:37:PM
انتخابات پر دھاندلی کا ٹھپہ نہ لگا تو ملک کیلئے بہت بہتر ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ان انتخابات پر دھاندلی کا ٹھپہ نہ لگا تو ملک کیلئے بہت بہتر ہوگا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی عادت ہے جو فیصلہ ان کے خلاف ہو تو وہ عدالتوں میں جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس مرتبہ ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ 17 ہزار 816 امیدوار میدان میں ہیں، 882 خواتین امیدوار اور 4 خواجہ سرا بھی جنرل نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں، قومی اسمبلی کے لیے5121 امیدوار میدان میں اترے ہیں،پنجاب اسمبلی کیلئے 6710، خیبر پختونخوا اسمبلی کے لیے 1834، بلوچستان اسمبلی سے 1237 اور سندھ اسمبلی کیلئے 2878 امیدوار مقابلے میں ہیں۔

عام انتخابات کیلئے ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جس میں سے 27 ہزار 628 حساس اور 18 ہزار 437 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔