اداکار شفاعت علی کا عام انتخابات کے حوالے سے دلچسپ ویڈیو جاری  

Feb 08, 2024 | 16:01:PM
معروف پاکستانی اداکار، کامیڈین و میزبان شفاعت علی نے مسلم لیگ نون کے رہنما شہباز شریف کا انداز اپناتے ہوئے عام انتخابات کے حوالے سے دلچسپ ویڈیو جاری کردی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار، کامیڈین و میزبان شفاعت علی نے مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف کا انداز اپناتے ہوئے عام انتخابات کے حوالے سے دلچسپ ویڈیو جاری کردی۔

پاکستانی سیاست دان اور دیگر معروف شخصیات کی نقل اُتارنے والے فنکار شفاعت علی نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہباز شریف کے انداز میں گفتگو کرتے نظر آْرہے ہیں۔

شفاعت علی کا کہنا تھا کہ اسلام و علیکم میرے قوم کے بچے، بابوں، بابیوں،گلو، الو ، ٹھلو اور ببلو آپ سب کو میرا سلام، آج کا دن بڑی مشکل سے آیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ یوٹیوب پر بیٹھے ہر چول کو بھی میرا سلام جس نے یہ کہا  کہ 8 فروری کو عام انتخابات نہیں ہوں گے اور  ڈھائی کروڑ ویوز حاصل کیے۔ شفاعت علی نے نہ صرف شہباز شریف کی آواز نقل کی بلکہ بات کرتے وقت ان کے ہاتھوں کے ایکشن بھی  یکساں دیے۔ 

مزید  پڑھیں:  ضعیف العمر خواتین بھی ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئیں

 آج الیکشن کا دن ہے، صبح کے 8 بچ چکے ہیں اور آپ سوئے پڑے ہیں یہ ظلم نہ کریں، جائیں جس بھی جماعت کو ووٹ دینا ہے دیں، آپ شیر کو ووڈ دینا چاہتے ہیں دیں، ٹائیگر کو ووٹ دینا چاہتے ہیں تو وہ بھی دیں لیکن اگر کسی لگے بگے کو ووڈ دینا چاہتے ہیں تو نہ دیں بلکہ صرف شیر کو ووٹ دیں۔

شفاعت علی کا شہباز شریف کے انداز میں مزید کہنا تھا کہ  اگر بلّے کو ووٹ دینا چاہتے ہیں تو اس کی معذرت کیونکہ اب کی بار  پکّا کام کر کے آئے ہیں اس لیے بلّے کا نشان تو آپ کو نہیں ملے گا باقی بینگن، ادرک سب مل جائے گی، جائیں اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں۔