انوکھی شادی کی تقریب، طوطا میاں دلہنیا لینے پہنچ گئے

Feb 08, 2023 | 16:50:PM
فائل فوٹو
کیپشن: انوکھی شادی کی تقریب، طوطا میاں دلہنیا لینے پہنچ گئے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارت میں طوطا طوطی کی منفرد شادی رچائی گئی جس میں ڈھول باجے کے ساتھ  باراتی اپنی دُلہنیا لینے پہنچ گئے۔

بھارتی  میڈیا کے مطابق یہ شادی بھارتی ریاست مدھیہ پریش میں ہوئی ہے اور یہ ایک روایتی بھارتی شادی تھی۔ شادی میں گاؤں والوں نے بھی شرکت کی اور ہندو رسومات کے مطابق شادی سے قبل دونوں پرندوں کی کنڈلی بھی ملائی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق باقاعدہ ڈھول باجے اور  باراتیوں کے ساتھ طوطی کو رخصت کیا گیا، جوڑے کیلئے پنجرے کے ساتھ ایک چھوٹی گاڑی کو بھی دُلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کا فیروز خان کو بڑا دھچکا