کراچی: پولیس اور ڈکیت ملزمان کے درمیان فائرنگ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

Feb 08, 2023 | 11:13:AM
کراچی: پولیس اور ڈکیت ملزمان کے درمیان فائرنگ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ سلیم) شہر قائد میں پولیس اور ڈکیت ملزمان کے مابین مبینہ طور پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مسلح ڈکیت ملزمان چھینا جھپٹی کررہے تھے جس کی اطلاع تھانہ سچل پولیس کو ملی، پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا تو ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ کا یہ تبادلہ سمیرا چوک کے قریب ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش کا اہم کمانڈر گرفتار

کارروائی میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی خان وزیر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول تیس بور اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ ملزم کو زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔