سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش کا اہم کمانڈر گرفتار

Feb 08, 2023 | 10:53:AM
سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش کا اہم کمانڈر گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ زیب حسین) انسداد دہشتگردی فورس نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔

یہ کارروائی سی ٹی ڈی کے کراچی یونٹ کی جانب سے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کی گئی جہاں کالعدم تنظیم داعش کے اہم رکن کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی، بروقت ایکشن لیتے ہوئے عبدالمالک ولد ابراہیم کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیے: لکی مروت، پولیس اور سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 12 دہشتگرد ہلاک

ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اہم معلومات ملیں، ملزم کا تعلق عبدالمنان گروپ سے ہے اور افغانی ہے، ملزم گزشتہ کافی وقت سے کراچی میں مقیم تھا۔