وزیراعلی بلوچستان نے الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی اپیل دائر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی اپیل دائر کردی۔
ذرائع الیکشن کمیشن ےمطابق وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کوئٹہ بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی اپیل کردی ہے ۔ اپیل میں استدعا کی گئی ہے کوئٹہ میں لاء اینڈ آرڈر کی نازک صورتحال ہے اور انٹر نیٹ کی سروس بند ہے۔سخت موسمی حالات کے وجہ سے عوا م نے موسمی نقل مکانی کر لی ہے۔کوئٹہ کے علاوہ صوبہ بلوچستا ن کے دیگر اضلاع میں 3سال پہلے بلدیاتی انتخابات ہوئے اوربلدیاتی اداروں کی معیاد مکمل ہونے میں صرف 9 مہینے باقی ہیں۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں ۔کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کیلئے آج سے بیلٹ پیپروں کی پرنٹنگ کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: