سندھ ہائی کورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا

Dec 08, 2025 | 14:05:PM
سندھ ہائی کورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جواد آصف )سندھ ہائی کورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا۔
 نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے تمام بینچز اور سرکٹ کورٹس میں 26 دسمبر سے 9 جنوری تک تعطیلات ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق  تعطیلات کے دوران اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت جاری رہے گی، تعطیلات کے دوران عدالتی اوقات پیر تا جمعرات صبح 9:30 سے دوپہر 1 بجے تک ہونگے جبکہ جمعے کو عدالتی اوقات صبح 9 بجے سے 12 بجے تک ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:سونا عام آدمی کی پہنچ سے دور ، قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ

نوٹیفکیشن کے مطابق عدالتی عملہ 26 دسمبر سے 3 جنوری کے دوران چار دن کی چھٹی لے سکتا ہے،عدالتی عملے کی چھٹیاں انکے کام کی تکمیل سے مشروط ہونگی۔