سونا عام آدمی کی پہنچ سے دور ، قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان )عالمی اور مقامی مارکیٹ میں مہنگا سونا مزید مہنگاہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 214ڈالر کی سطح پر آگئی۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 600روپے کے اضافے کے بعد 4لاکھ 43ہزار 762روپے کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں:نادراشناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیل کرانے کے لئے ہدایات جاری
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 372روپے بڑھ کر 3لاکھ 80ہزار 454روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی تولہ چاندی 30 روپے اضافے سے 6102 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔