نادراشناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیل کرانے کے لئے ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نادرا نے شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیل کرانے کے خواہش مند شہریوں کے لئے ہدایات جاری کر دیں۔
ترجمان نادرا کے مطابق اب پتہ کی تبدیلی کا عمل مزید آسان بنا دیا گیا ہے تاکہ شہری اپنے رہائشی ریکارڈ کو درست اور اپ ٹو ڈیٹ رکھ سکیں۔
ترجمان نادراکے مطابق پتہ کی تبدیلی کےلئے شہریوں کو لازما ً رہائش ثابت کرنے والا کوئی ایک مستند دستاویزی ثبوت پیش کرنا ہوگا،اس سلسلے میں والدین، شریکِ حیات یا اپنی ملکیت میں موجود رہائشی پتے پر بجلی، گیس یا پانی کا بل قابل قبول قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہسپتالوں میں پیدا ہونیوالے بچوں کا اندراج نادرا سے کروانے کافیصلہ
اس کے علاوہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، جائیداد کے کاغذات، ہائوسنگ سوسائٹی کا الاٹمنٹ لیٹر یا تصدیق شدہ کرایہ نامہ بھی بطور ثبوت جمع کروایا جا سکتا ہے۔
شہری مطلوبہ دستاویزات کے ہمراہ ملک بھر میں قائم قریبی نادرا مرکز سے رجوع کر سکتے ہیں۔