تکنیکی و آپریشنل وجوہات کے  باعث 9 پروازیں منسوخ

Dec 08, 2025 | 10:30:AM
تکنیکی و آپریشنل وجوہات کے  باعث 9 پروازیں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے کے نتیجے میں 9 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609،605،کراچی سے بینکاک جانے والی تھائی کی پرواز ٹی جی 342 اورکراچی سے لاہورجانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 141 اور145شامل ہیں۔
کراچی سے اسلام آبادجانےوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 123،121 اورکراچی سے لاہورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306بھی منسوخ ہونےوالی پروازوں میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار ، ڈالر مزید سستا ہو گیا

کراچی سے تربت جانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 501منسوخ ہوگئی۔