سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار ، ڈالر مزید سستا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کاوش میمن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے،دوسری جانب روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالربھی سستاہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روزسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس 507 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ ، 67 ہزار 592 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی تھی، آخری کاروباری دن مارکیٹ میں 28 ارب ، 45 کروڑ، 57 ہزار 135 روپے مالیت کے 22 کروڑ ، 56 لاکھ ، 77 ہزار 720 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا نے 55 ایرانی شہریوں کو ملک بدر کردیا، ایران کی تصدیق
دوسری جانب امریکی ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 2 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 280 روپے 40 پیسے کاہوگیاہے۔