بشار الاسد کے فرار کے بعد ان کے زیر استعمال لگژری گاڑیوں کی ویڈیو وائرل

Dec 08, 2024 | 21:52:PM
بشار الاسد کے فرار کے بعد ان کے زیر استعمال لگژری گاڑیوں کی ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شام میں طویل عرصے اقتدار میں رہنے والے بشار الاسد کے زیراستعمال اشیاء جیسے ملبوسات، ہینڈ بیگز، سوٹ کیس، پرفیوم کی بوتلیں اور ملبوسات کی تصاویر سامنے آئیں ہیں اس لے علاوہ اورسوشل میڈیا پر لگژری گاڑیوں کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہیں۔

شام میں طویل عرصے سے اقتدار میں رہنے والے صدر بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے اور اپوزیشن فورسز کے دمشق کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سوشل میڈیا پر بشار الاسد کے زیر استعمال لگژری گاڑیوں کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

Video

مختصر دورانیے کی ویڈیو ایک گیراج کی ہے جہاں قطاروں میں بیش قیمتی لگژری گاڑیاں کھڑی دکھائی دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اپوزیشن فورسز کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد بشار الاسد شام چھوڑ کر کسی نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئے جن کا طیارہ طیارہ مبینہ طور پر روس جاتے ہوئے ریڈار سے غائب ہو گیا جس کے بعد ان کی حادثے میں مارے جانے کی متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:بشار الاسد سے کل شام آخری بار رابطہ ہوا تھا ، نہیں معلوم وہ کہاں گئے ؟ شامی وزیر اعظم