فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

Dec 08, 2023 | 21:25:PM
فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: سپریم کورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں انٹراکورٹ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔
ذرائع کے مطابق فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت 13دسمبر کو ہوگی،فوجی عدالتوں سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر لارجر بنچ سماعت کرے گا۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت، وزارت دفاع اور صوبائی حکومتوں نے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کر رکھی ہیں،پانچ رکنی لارجر بنچ نے 23 اکتوبر کو فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل غیر آئینی قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نائب صدر شیر افضل مروت بھی گرفتار ، ویڈیو بھی سامنے آگئی