سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی ثالثی کی کوشش، امریکہ اور روس کا قیدیوں کا تبادلہ

Dec 08, 2022 | 20:31:PM
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی ثالثی کی کوشش، امریکہ اور روس کا قیدیوں کا تبادلہ
کیپشن: امریکہ اور روس
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی ثالثی کی کوشش سے امریکہ اور روس نے قیدیوں کا تبادلہ کیا۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی کاوشوں سے روس میں قید امریکی شہری بریٹنی گرینر کو رہا کیا گیا جبکہ امریکہ کی جانب سے روسی قیدی وکٹربوٹ کو رہائی ملی ہے ۔

دونوں قیدی رہائی پانے کے بعد خصوصی طیاروں کے ذریعے اپنے ممالک پہنچ چکے ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے روس اور امریکہ کا شکریہ ادا کیا ۔