نیب سے 50کروڑ سے کم مالیت کے کیسز اینٹی کرپشن منتقل کرنے کے معاملہ میں پیشرفت

Dec 08, 2022 | 19:32:PM
نیب , 50کروڑ ,مالیت , کیسز, اینٹی کرپشن, پیشرفت, کمیٹی
کیپشن: نیب لوگو(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نیب سے 50کروڑ سے کم مالیت کے کیسز اینٹی کرپشن منتقل کرنے کے معاملے میں پیشرفت،نیب نے اینٹی کرپشن کو کیسز منتقلی کے حوالے سے کمیٹی بنا دی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نیب سے 50 کروڑ سے کم مالیت کے کیسز اینٹی کرپشن کو منتقل کرنے کے حوالے سے کیسز کی سکروٹنی کرےگی،نیب نے کیسز کی اینٹی کرپشن کو منتقلی کیلئے ہائی پروفائل کیسز کی لسٹ بھی بنا لی۔

حالیہ نیب ترامیم کے بعد نیب 50کروڑ سے زائد کے کیسز کی تحقیقات نہیں کر سکتا،ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سرور نے گزشتہ ماہ کیسز کی منتقلی کے حوالے سے نیب کو خط بھی لکھا تھا۔