بھارت سیاحوں کے لئے دنیا کا دوسرا خطرناک ترین ملک بن گیا

Dec 08, 2022 | 10:05:AM
بھارت سیاحوں کے لئے دنیا کا دوسرا خطرناک ترین ملک بن گیا۔ سیاحتی مقامات سے متعلق امریکی جریدے '' سوفٹسٹ '' سروے رپورٹ جاری کر دی
کیپشن: بھارت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت سیاحوں کے لئے دنیا کا دوسرا خطرناک ترین ملک بن گیا۔ سیاحتی مقامات سے متعلق امریکی جریدے '' سوفٹسٹ '' سروے رپورٹ جاری کر دی۔

 بھارت میں سیاحوں پر حملے اور ہراسگی معمول بن چکے ہیں۔ ہندوستان میں اقلیتوں پر تشدد اور مذہبی انتہاپسندی عروج پر ہے۔ آئے دن اقلیتوں پر مظالم کی نئی داستانیں سامنے آنے پر سیاح بھارت کا رخ کرنے سے گریزاں ہیں۔

حال ہی میں خاتون یوٹیوبر کو سرعام سڑک پر بھارتی نوجوان کی جانب سے ہراسگی کا سامنا رہا۔ بھارت میں صفائی ستھرائی اور غذائی معیار بھی انسانی صحت کے لئے ناقص قرار دیا گیا ہے۔ بھارت کی 1.3 ارب آبادی انتہائی غریب ہے جب کے چند خاندانوں کے ہاتھوں میں دولت ہے۔