آسڑیلیا نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو 12رنز سے شکست دیدی

Dec 08, 2020 | 19:07:PM
آسڑیلیا نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو 12رنز سے شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )آسڑیلیا نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کو 12رنز سے شکست دیدی۔ کپتان ویرات کوہلی کی 85رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی۔آسڑیلیا نے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 186رنز بنائے تھے۔جواب میں انڈیا کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر 174رنز بناسکی۔
تفصیلا ت کے مطا بق انڈیا کی جانب سے کپتان ویرات کوہلی نے 61گیندوں پر 85جبکہ شیکر دھون نے 21گیندوں پر 28رنز بنائے۔آسڑیلیا کی جانب سے مچل سوپسن نے 3کھلاڑیوں کا آئوٹ کیا،قبل ازیں آسڑیلیا نے 5وکٹوں کے نقصان پر 186رنز بنائے تھے،آسڑیلیا کی جانب سے میتھیو ویڈ نے 53گیندوں پر 80اور گلین میکس ویل نے 36گیندوں پر 3چھکوں اور 3چوکوں کی مد د سے 54رنز بنائے تھے۔انڈیا کی جانب سے سپن باولر واشنگنٹن سندر نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔بہترین کارکردگی پر مچل سوپسن کو میچ جبکہ ہاردیک پانڈیا کو سریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔انڈیا نے ٹی ٹوینٹی سیریز 2ایک سے جیت لی ہے جبکہ ون ڈے سیریز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دونوں ٹیموں کے درمیان4میچوں کی ٹیسٹ سریز17دسمبر سے شروع ہوگی۔