سرگودھا : کوڑے کے ڈھیر سے نوزائیدہ بچہ برآمد،ڈاکٹروں نے صحت مند قرار دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سرگودھا کے علاقے لک موڑ سیم نالہ کے قریب کوڑے کے ڈھیر سے دو روز کا نوزائیدہ بچہ ملا ہے۔
پولیس نے اطلاع پر پہنچ کر بچے کو بازیاب کرایا اور اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بچے کے ورثا کی کی تلاش جاری ہے۔
مزید پڑھیں:بنوں: ایف سی کی چیک پوسٹ پر ڈرون حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی
ہسپتال میں ڈاکٹروں نے بچے کو مکمل صحت مند قرار دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے ورثا نوزائیدہ کو بے رحمی سے چھوڑ کر فرار ہوئے جن کی تلاش جاری ہے۔