بنوں: ایف سی کی چیک پوسٹ پر ڈرون حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی

Aug 08, 2025 | 11:39:AM
بنوں: ایف سی کی چیک پوسٹ پر ڈرون حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بنوں میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر ڈرون حملہ، 1 اہلکار شہید، 3 زخمی ہوگئے۔
 تفصلات کے مطابق بنوں کے علاقے تختی خیل میں فرینٹیئر کور کی چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:میانوالی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 2 دہشتگرد ، گرفتار ، 6 فرار، بارودی مواد برآمد

ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کے مطابق زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد فرینٹیئر کور اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔