میانوالی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 2 دہشتگرد ، گرفتار ، 6 فرار، بارودی مواد برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عابد چوہدری )میانوالی میں سی ٹی ڈی کی دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی،2 دہشتگرد ہلاک ،6 فرار ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق میانوالی میں سی ٹی ڈی کی دہشتگردوں کےخلاف کارروائی کے دوران ،2 دہشتگرد ہلاک کر دئیے جبکہ 6 موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔ دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ پر کارروائی کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں:زائرین کے کربلا جانے کیلئے نئی شرط
سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ، 6 دہشتگرد فرار ، ہوگئے، ہلاک دہشتگردوں کے قبضےسے، اسلحہ ، دستی بم اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔