آپریشن سے پہلے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا چاہیے، نیازاللہ نیازی

Aug 08, 2025 | 00:30:AM
آپریشن سے پہلے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا چاہیے، نیازاللہ نیازی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نیازاللہ نیازی نے کہا کہ پختونخوا میں جرگہ سسٹم اہم ہے اور کسی بھی آپریشن سے پہلے جرگہ سمیت تمام  سٹیک ہو لڈرز کو اعتماد میں لینا چاہیے۔

24 نیوز ایچ ڈی کے پروگرام گونج مسعود رضا کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما نیازاللہ نیازی کا کہنا تھا کہ معدنیات والے صوبوں میں دہشتگردی ہو رہی  ہے جو کافی تشویشناک بات ہے،ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں دہشتگردی ہوئی اور نہ ہی ڈرون حملے، انہوں نے مزیدکہا کہ  موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ نہیں ہے اس لیے قومی اداروں کی نجکاری کر رہی ہے۔

پروگرام میں شریک پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا منافع بخش اداروں کی نجکاری کی جا رہی ہے جس کے حق میں نہیں ہوں،حکومت اپنی نا اہلی چھپانے کے لیے اداروں کو نیلام کر رہی ہے،پختونخوا میں دہشتگروں کے خلاف آپریشن کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں تمام  سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر  آپریشن کیا گیا اور مالا کنڈ میں دوبارہ پاکستان کا جھنڈا لہرایا گیا۔

جبکہ پروگرام میں شریک مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ قمر الاسلام نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان دہشتگردی کے خلاف منصوبہ ہے اس کی سیاسی مخالفت نہیں کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام دہشتگردی کے خلاف آپریشن کی مخالفت کرنے والوں  کو جواب دیں گے، حکومت کی نجکاری پالیسی پر انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں حکومتیں نجکاری کر رہی ہیں پاکستان میں بھی نقصان میں چلنے والے اداروں کی نجکاری ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : کمشنر لاہور زید بن مقصود تبدیل، ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کو اضافی چارج مل گیا