کراچی میں دن دیہاڑے اسسٹنٹ کمشنر کو لوٹ لیا گیا، ویڈیو بھی سامنے آگئی

Aug 08, 2022 | 18:03:PM
کراچی، اسسٹنٹ کمشنر، فیروز آباد، دن دیہاڑے، لوٹ لیاگیا،
کیپشن: اسسٹنٹ کمشنر کو لوٹنے کی فوٹیج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے مصروف ترین علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد کو دن دیہاڑے سڑک پر لوٹ لیا گیا۔واقعہ کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
کراچی میں سٹریٹ کرائمز سے اب عام شہریوں کے بعد اعلیٰ افسران بھی محفوظ نہیں رہے، اور اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما بتول کو بھی دن دیہاڑے لوٹ لیا گیا۔شہر کے مصروف ترین علاقے بہادرآباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد اسما بتول کو سڑک پر سب سے کے سامنے ہی لوٹ لیا گیا۔
پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول سڑک پر پیدل جارہی تھیں کہ موٹر سائیکل سوارڈکیت پیچھے سے آتا ہے اوردیکھتے ہی دیکھتے ان کاپرس چھین لیتا ہے۔اسما بتول نے واقعے کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاو¿ن میں درج کرادیا ہے،ان کے مطابق پرس میں موبائل فون اورنقد رقم تھی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے 13 اگست کو ہونیوالے جلسے کا مقام تبدیل