پی ڈی ایم کو جھٹکا: عمران خان نے بڑی وکٹیں گرا دیں

Aug 08, 2022 | 10:12:AM
عمران خان،جے یو آئی،قومی وطن پارٹی،تحریک انصاف،وکٹیں
کیپشن: نصرا للہ خان ناصر گزشتہ بارہ سالوں سے قومی وطن پارٹی کے ساتھ وابستہ تھے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی وطن پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور سوات کی اہم سیاسی شخصیت نصر اللہ خان ناصر نے ہفتے کے روز بنی گالا اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی او اپنے ساتھیوں اور عزیز و اوقارب سمیت تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور دیگر پارٹی قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر چترال کی اہم شخصیت اور چترال کے رسمی مہتر پرنس فتح الملک علی ناصر نے بھی اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان نے ان سیاسی شخصیات کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور انہیں پارٹی مفلر پہنائے۔

 نصرا للہ خان ناصر گزشتہ بارہ سالوں سے قومی وطن پارٹی کے ساتھ وابستہ تھے، پرنس فتح الملک گزشتہ 5 سالوں سے جے یو آئی میں تھے۔