چیف جسٹس پاکستان کی زیرصدارت عدالتی پالیسی ساز کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری 

Apr 08, 2026 | 19:42:PM
چیف جسٹس پاکستان کی زیرصدارت عدالتی پالیسی ساز کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری 
کیپشن: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس  ہوا۔اجلاس میں فیڈرل شریعت کورٹ اور تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز سمیت اٹارنی جنرل نے شرکت کی، اٹارنی جنرل کے مطابق لاپتہ افراد کمیشن کے چیئرمین کیلئے سپریم کورٹ کے سابق جج کی نامزدگی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پنجاب کی ضلعی عدلیہ نے 92 فیصد اور بلوچستان کی ضلعی عدلیہ نے ترجیحی کیسز میں 88 فیصد مقدمات نمٹائے،سندھ، پشاور، بلوچستان اور اسلام آباد کی ہائیکورٹس نے 2019 تک کے تمام پرانے وراثتی مقدمات ختم کر دیئے۔ 

اجلاس میں جیل خانہ جات کے نظام کو نیلسن منڈیلا رولز کے مطابق ڈھالنے کیلئے جیل ریفارم ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا، کمیٹی نے جون 2026 میں جیل اصلاحات کے حوالے سے نیشنل کانفرنس منعقد کرنے کی ہدایت کی۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ یکم ستمبر 2025 سے 15 مارچ 2026 تک ہائیکورٹس میں مجموعی طور پر 10 لاکھ 30 ہزار 375 مقدمات نمٹائے گئے،

لاہور ہائیکورٹ نے سب سے زیادہ 8 لاکھ 37 ہزار 77 مقدمات کا فیصلہ سنایا، پشاور ہائیکورٹ میں 90 ہزار 680 اور سندھ ہائیکورٹ میں 65 ہزار 945 مقدمات نمٹائے گئے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 23 ہزار 404 اور بلوچستان ہائیکورٹ نے 13 ہزار 269 مقدمات نمٹائے۔

اعلامیہ کے مطابق ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر 8 ہزار 404 سول اور 14 ہزار 826 فوجداری مقدمات کا فیصلہ کیا،ماڈل کورٹس میں لاہور ہائیکورٹ نے 5,808 سول اور 6,718 فوجداری کیسز نمٹائے گئے۔ 

سندھ، پشاور اور بلوچستان کی ہائیکورٹس نے 2019 تک کے تمام پرانے وراثتی مقدمات مکمل طور پر نمٹا دیئے،لاہور ہائیکورٹ میں 2019 تک کے وراثتی مقدمات کی تعداد 38 سے کم ہو کر صرف 28 رہ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بچوں کی موجیں لگ گئیں ، جمعرات سے سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان