بانی پی ٹی آئی کی نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ 

Apr 08, 2026 | 14:31:PM
بانی پی ٹی آئی کی نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق ہتک کیس میں نظر ثانی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
 ٹرائل کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا حق دفاع ختم کر دیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے بھی ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔
 بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اس فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواستیں دائر کی گئی تھیں، جن پر آج جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نےسماعت کی جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے دلائل میں کہا کہ دعوےدار جب تک درخواست نہیں دیتا تب تک حق دفاع ختم نہیں کیا جاسکتا،ہماری طرف سے اعتراضات دائر کیے گئے، عدالت نے ہمیں جواب جمع کروانے کا حکمنامہ بھی ساتھ رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: لیاقت باغ میں جلسے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست مسترد
وکیل علی ظفر نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے مارچ 2022 میں اعتراضات فائل کیےتھے،اکتوبر 2022 میں اعتراضات ٹرائل کورٹ نے مسترد کردیے، زائد المیعاد کی بنیاد پر عدالت نے ہمارا حق دفاع ختم کیاتھا،اس موقع پر انہوں نے عدالت سے ٹرائل کورٹ کو حق دفاع دوبارہ بحال کرنے کی استدعا بھی کی جبکہ شہباز شریف کے وکیل کی حق دفاع بحال کرنے کی مخالفت کی۔