عمران عباس نے "قصیدہ بردہ شریف" پڑھ کر مداحوں کے دل جیت لیے

Apr 08, 2024 | 13:33:PM
عمران عباس نے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے قصیدہ بردہ شریف کو اپنی آواز میں پیش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قصیدہ بردہ شریف پڑھتے ہوئے اپنی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ"رمضان المبارک کی اس 27 ویں رات میں سب سے قیمتی تحفہ جو میں مداحوں کی خدمت میں پیش کرسکتا ہوں، وہ یہ قصیدہ ہے۔ "


اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی بتایا کہ قصیدہ بردہ شریف کی مکمل ویڈیو کا لنک پروفائل کے بائیو میں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عید پر بادل برسے گے یا نہیں موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی

عمران عباس کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اداکار کی دل کو چھوتی آواز کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔