سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

Apr 08, 2024 | 12:35:PM
سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو) سندھ حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر چھٹیوں کا اعلان کر دیا,محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا .

 سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 10 اپریل سے 13 اپریل تک عیدالفطر کی 4 روزہ تعطیلات ہوں گی,بدھ سے جمعے  تک سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ 

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان 10 اپریل سے 13 اپریل تک کیا ہے۔

دوسری جانب عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں :  لیبیا میں رویت ہلال پراختلاف، رمضان 28 دن پرختم ہو سکتا ہے