پریتی زنٹا ہراسانی کی شکار،سارا ماجرا سوشل میڈیا پر بیان کردیا

Apr 08, 2023 | 22:50:PM
پریتی زنٹا ہراسانی کی شکار،سارا ماجرا سوشل میڈیا پر بیان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی معروف  اداکارہ پریتی زنٹا کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہے، اداکارہ نے سارا قصہ سوشل میڈیا پوسٹ پر بیان کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں پریتی زنٹا کا کہنا تھا کہ " دو ایسے واقعات ہوئے جنہوں نے مجھے ہلا کر رکھ دیا،پہلا واقعہ بتاتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ "ایک خاتون نے زبردستی ان کی تصاویر لیں اور ان کے نومولود کو بوسہ دینے کی کوشش کی"۔ 

اداکارہ نے کہا کہ  "میں نے اس خاتون کو منع کیا کہ وہ میری بیٹی کی تصاویر نہ لے اور چلی جائے، لیکن وہ نہ مانی اور اس نے میری بیٹی جیا کو میرے ہاتھوں سے چھین کر اس کے گال پر پیار کیا اور پھر اسے واپس مجھے تھما کر بھاگ گئی",ان کا کہنا تھا کہ "اگر میں سلیبریٹی نہ ہوتی تو میں ضرور اس کا ردِ عمل دیتی"۔ 

اداکارہ نے ایک واقعے کا ذکر کیا اور بتایا کہ" انہیں اس وقت بھی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا جب ایک وہیل چیئر پر بیٹھے فقیر نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور ان سے پیسوں کا مطالبہ کیا",ان کا کہنا تھا کہ" مجھے فوری فلائٹ پکڑنی ہے لیکن ایک معذور شخص میرے سامنے آگیا اور مجھے روکنے کی کوشش کی"۔

View this post on Instagram

A post shared by Preity G Zinta (@realpz)

پریتی کا کہنا تھا کہ "میں نے اس شخص کو کہا کہ آج میرے پاس کیش نہیں بلکہ کریڈٹ کارڈ ہے، جبکہ میرے ساتھ موجود ایک خاتون نے اپنے پرس سے اس بھکاری کو پیسے دیے لیکن وہ پیسے اس نے یہ کہتے ہوئے پھینک دیے کہ یہ کافی نہیں اور الٹا ہم پر ہی غصہ کرنے لگا"۔ 

View this post on Instagram

A post shared by Preity G Zinta (@realpz)

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یتی زنٹا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں ، جس میں انہیں گاڑی میں بیٹھ کر بھکاری کو نظر انداز کرتے دیکھا گیا تھا، جب کہ معذور بھکاری نے انکی کار کا پیچھا بھی کیا لیکن گاڑی آگے بڑھ گئی، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جاب سے اداکارہ  کے اس رویہ کی خوب تنقید کی گئی،جس کے اب اداکارہ کا ہراسگی کا بیان سامنے آگیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Preity G Zinta (@realpz)