ضلع خیبر میں بارودی سرنگ کا دھماکا،پاک فوج کے2 جوان شہید

Apr 08, 2023 | 20:33:PM
ضلع خیبر میں بارودی سرنگ کا دھماکا،پاک فوج کے2 جوان شہید
کیپشن: نذیر اللہ، حضرت گل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)باڑہ کے ضلع خیبرمیں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے نائب صوبیدار سمیت 2 جوان شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا،آئی ای ڈی دھماکے میں نائب صوبیدار حضرت گل اور سپاہی نذیر اللہ شہیدہو گئے،علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
37 سالہ شہید نائب صوبیدار حضرت گل کا تعلق لوئر دیرہے،شہید نے سوگواران میں بیوہ ،2 بیٹے اور 2 بیٹیاں چھوڑیں،34 سالہ شہید سپاہی نذیر اللہ کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے،شہید کے غمگساروں میں بیوہ ، 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نماز کے دوران بلی کی آمد، فتویٰ سامنے آگیا