خانہ کعبہ اورمسجد نبوی میں 15 لاکھ زائرین نمازِ جمعہ ادا کرینگے

Apr 08, 2022 | 10:05:AM
خانہ کعبہ اور مسجد نبوی، فائل فوٹو
کیپشن: خانہ کعبہ اور مسجد نبوی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سعودی عرب میں  آج نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات ہونگے،مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں 15 لاکھ زائرین نمازِ جمعہ ادا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی دونوں مقامات پر سیکیورٹی فورسز اور صفائی کے عملے کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہےجبکہ انتظامیہ کی جانب سے مطاف کیلئےاجازت نامے اور ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

واضح  رہے وزارت حج کا کہنا ہے کہ عمرہ کے لیے غیر ملکی زائرین کی تعداد 8 لاکھ 95 ہزار سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      سپریم کورٹ کا فیصلہ ۔ملک بھر میں جشن۔آتشبازی۔مٹھایاں تقسیم