نئے پاکستانی سفیر کی امریکی افواج اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں سے ملاقات

Apr 08, 2022 | 09:20:AM
پاکستانی سفیر، فائل فوٹو
کیپشن: پاکستانی سفیر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نئے پاکستانی سفیر مسعود خان کی امریکی اہلکاروں کے ساتھ ملاقات نیشنل وار کالج میں ہوئی، ملاقات میں پاکستانی سفیر نے پاک امریکا تعلقات پر بریفنگ دی۔

 تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر مسعود خان کی امریکی افواج اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں سے ملاقات ہوئی۔پاکستانی سفیر کی امریکی حکام سے ملاقات میں پاک امریکا عسکری تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

 واضح رہے اس حوالے سے مسعود خان کا کہنا ہے کہ امریکی مسلح افواج اور نیشنل وار کالج کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے گروپ سے ملاقات خوشگوار رہی۔

یاد رہے کہ مسعود خان نے اسد مجید خان کی جگہ حال ہی میں امریکا میں پاکستانی سفیر کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    عمران خان کا ایک ہفتے میں تین بار وزیر اعظم بننے کا ورلڈ ریکارڈ قائم:کامیڈین شفاعت