نیا ریکارڈ :رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا

Sep 07, 2025 | 10:42:AM
 نیا ریکارڈ :رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر  اپنے عظیم حریف لیونل میسی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز میں سب سے زیادہ گول کرنے والوں کی فہرست میں نئی تاریخ رقم کی۔

رونالڈو نے آرمینیا کے خلاف فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں دو گول اسکور کر کے پرتگال کو 0-5 سے فتح دلائی اور ایک اہم ریکارڈ بھی قائم کیا۔

 اس میچ سے پہلے ورلڈ کپ کوالیفائرز کی آل ٹائم سکورنگ فہرست میں دوسری پوزیشن کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی دونوں کے پاس تھی،اور دونوں کے پاس 36، 36 گولز تھے۔

 میچ میں رونالڈو نے دو گول سکور کرنے کے بعد اپنا مجموعہ 38 گول تک بڑھا لیا اور یوں اکیلے دوسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔

 میسی اب تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ اس فہرست میں پہلے نمبر پر گوئٹے مالا کے کارلوس روئیز موجود ہیں جن کے 39 گول ہیں۔