عمران خان نااہل نہیں ہوں گے،بڑا انکشاف

Sep 07, 2022 | 13:00:PM
 پی ٹی آئی ,نجم سیٹھی شو ,عمران خان, نواز شریف ,24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سیاسی لڑائی کب تک اداروں کے کندھوں پر لڑی جائے گی ؟ قومی اسمبلی سے کیا پی ٹی آئی کے مزید استعفے منظور کیے جائیں گے یا 9 حلقوں کا نتیجہ دیکھ کر نیا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ؟ کیا عدالت خود کو سیاسی معاملات سے دور کررہی ہے؟ 

پروگرام ’’نجم سیٹھی شو ‘‘میں سینئر صحافی نجم سیٹیھی نے  کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے رویے عمران خان کے حق میں ہیں ،عمران خان جوڈیشری پر پریشر ڈالنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ،ان کی حکمت کامیاب ہوئی ہے تو وہ مزید دبائو کیلئے کام کریں گے۔وہ تمام لائنیں کراس کرنے جارہے ہیں ،جمہوریت پسندوں کو اس بات پر خوش ہونا چاہئے۔

ضرور پڑھیں :عمران خان کی نااہلی پکی، پی ٹی آئی لاوارث ہوجائے گی ؟

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ عوام حکومت سے ناراض ہیں ،عوام ناراض ہیں تو ان کا ووٹ بینک بھی گر رہا ہے،عمران خان دندنا رہے ہیں ،ن لیگ کی طرف سے الیکشن لڑنے والے پریشان ہیں ،عدالتیں عمران خان کو گھماتی رہیں گی لیکن کوئی فیصلہ نہیں ہوگا ۔

میرے خیال میں نواز شریف واپس آنے کیلئے تیار ہیں ،کچھ لوگ نواز شریف کو جیل جانے سے روکنا چاہتے ہیں،کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ فوری واپس آجائیں ،نواز شریف سے انصاف ہوا تو ان کی ضمانت ہو جائے گی ،ان کے خلاف جعلی مقدمات بنائے گئے۔