چینی ڈاکٹروں نے ہمارے بچوں کی زندگیاں بچا کر الفاظ کو عمل میں بدلا،آصفہ بھٹو زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے چینی سفارتخانے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ مڈ آٹم فیسٹیول اتحاد و ہم آہنگی کی علامت ہے جو پاک چین دوستی کا عکاس ہے،’’اسلام آباد اور بیجنگ کی چاندنی مشترکہ خوشحالی، امن اور ترقی کا راستہ روشن کر رہی ہے‘‘،چینی ڈاکٹروں نے ہمارے بچوں کی زندگیاں بچا کر الفاظ کو عمل میں بدلا، یہ تعلقات کی اصل پہچان ہے۔
تفصیلات کے مطابق خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے چینی سفارتخانے میں ’’اے شیئرڈ بیمِنگ مون، آل یونائیٹڈ ہارٹس اینڈ ہینڈز‘‘ کے عنوان سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے
آصفہ بھٹو زرداری نے چینی ڈاکٹروں کی پاکستانی بچوں کی جانیں بچانے کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے چینی ڈاکٹروں کی ہمدردی اور عزم کو انسانیت کی بہترین مثال قرار دیا۔آصفہ بھٹو زرداری نے پروفیسر ڈاکٹر پھان ژیانگ بن اور فُو وائی اسپتال کی ٹیم کے لیے اظہارِ تشکر کیا۔خاتونِ اوّل نے پاک چین دوطرفہ پیڈیاٹرک کارڈیالوجی پارٹنرشپ کے قیام اورٹیلی میڈیسن اور نالج شیئرنگ نیٹ ورک کے قیام کی تجویز دی۔ انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان پیڈیاٹرک کارڈیالوجی میں سالانہ فیلوشپ پروگرام کے آغاز اور ’’پاک چین سینٹر آف ایکسی لینس فار پیڈیاٹرک کارڈیک کیئر‘‘ قائم کرنے کی بھی تجویز دی۔
آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ مرکز دوستی کی دائمی علامت ہوگا، جو پاکستانی بچوں کو عالمی معیار کا علاج فراہم کرے گا۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کا حوالہ دیتے ہوئےانہوں نے کہا ’’صحت ہر فرد کا بنیادی حق ہے‘‘۔شہید بی بی کا قول ہے،قیادت ایمانِ محکم، برداشت وژن کے ساتھ آگے بڑھنے کا نام ہے۔آج ہم بچوں کی نئی زندگیوں کا جشن منا رہے ہیں” این آئی سی وی ڈی اور گمبٹ انسٹی ٹیوٹ کی فری علاج کی خدمات کو مساوی صحت کی علامت ہیں۔
چینی سفیر جیانگ ژائی دونگ نے خاتونِ اوّل کا خیرمقدم کیا اور پاک چین دیرینہ دوستی کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر پھان ژیانگ بن کی پاکستانی بچوں کے علاج میں غیر معمولی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا مڈ آٹم فیسٹیول خوشی، اتحاد اور خاندانی میل ملاپ کی علامت ہے۔آج ہم ایک بڑے خاندان کی طرح پورے چاند کے نیچے جمع ہیں۔بچوں کے دلوں کے علاج میں پاک چین تعاون انسانیت سے وابستگی کا مظہر ہے۔چین اور پاکستان نہ صرف آئرن برادرز ہیں بلکہ آئرن سسٹرز بھی ہیں ۔بلوچستان میں 70 ہزار سے زائد ہیلتھ پیکجز خواتین میں تقسیم کیے گئے۔جیانگ زائی ڈونگ نے بی بی آصفہ بھٹو کے خواتین کے بااختیار بنانے، تعلیم، صحت اور روزگار کے فروغ پر خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب میں علاج پانے والے بچوں اور والدین کے جذباتی تاثرات، چینی ڈاکٹروں کے لیے اظہارِ تشکر ۔ڈاکٹر پھان ژیانگ بن نے آن لائن خطاب میں کہا کہ پاک چین ڈاکٹروں کا اشتراک دیرپا نتائج دے گا۔
یہ بھی پڑھیں:نیشنل پریس کلب پر پولیس کا حملہ:چارٹر آف ڈیمانڈ پیش،سخت کارروائی کا مطالبہ