اعلامیے کے مطابق بی ایس اردو، اسلامک اسٹڈیز اور ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ بی ایس باٹنی، مائیکرو بائیولوجی اور بائیو کیمسٹری پروگرامز کی فیسوں میں کمی کی گئی ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا کہ بعض پروگرامز کی سمسٹر فیس 40 ہزار سے کم کر کے 28 ہزار جبکہ کچھ پروگرامز کی فیس 44 ہزار سے کم کر کے 31 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیسوں میں کمی کا مقصد معیاری تعلیم کو زیادہ قابلِ استطاعت بنانا ہے اوراس اقدام سے درجنوں طالبات کو تعلیمی سفرجاری رکھنے میں سہولت ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سی ایس ایس و دیگر امتحانات کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد