بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین مہم مقررہ ہدف حاصل نہ کر سکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چوہدری)بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاو کی ویکسین مہم کے اعدادوشمار سامنے آگئے ۔افسر شاہی کی ناقص حکمت عملی سے ویکسین مہم مقررہ ہدف حاصل نہ کر سکی ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 24 اضلاع میں 90 فیصد کوریج کا ہدف حاصل نہ ہوسکا ۔لاہور میں سروائیکل کینسر کی ویکسینیشن کوریج صرف 81 فیصد رہی ۔صوبائی دارالحکومت میں 9 سے 14 برس عمر کی 8 لاکھ 38 ہزار 611 بچیوں کی ویکسین کا ہدف رکھا گیا ۔لاہور میں 6 لاکھ 80 ہزار 661 بچیوں کی ویکسینیشن ہوسکی۔لاہور میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچیوں کی ویکسینیشن نہیں ہوسکی ۔سروائیکل کینسر سے بچاؤکی ویکسین مہم میں ضلع اوکاڑہ سب سے آگے رہا۔اوکاڑہ میں مقررہ ہدف سے زیادہ بچیوں کی ویکسینیشن ہوئی اور 100 فیصدکوریج کا دعوی کیا گیا ہے۔سب سے کم ویکسین کوریج چکوال میں رہی ، جہاں صرف 74 فیصد کوریج رہی۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں کل عام تعطیل کا اعلان