عوام کی خدمت ہمارا مشن،دنیا کی معزز ترین درسگاہ سے منسلک ہونا اعزاز ہے:شہبازشریف

وزیراعظم کو انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا کی جانب سے لیڈر شپ اینڈ گورننس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا

Oct 07, 2025 | 11:26:AM
عوام کی خدمت ہمارا مشن،دنیا کی معزز ترین درسگاہ سے منسلک ہونا اعزاز ہے:شہبازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہمیشہ خلوص نیت اور ثابت قدمی سے عوام کی خدمت کی،دنیا کی معزز ترین درسگاہ سے منسلک ہو نا اعزاز کی بات ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا ہمارا مشن ہے،4دہائیوں سے زائد بطور خادم پنجاب کے عوام کی خدمت کی۔
وزیراعظم کو لیڈر شپ اینڈ گورننس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا،وزیراعظم کو انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا کی جانب سےڈگری دی گئی،ملائیشیا کی ریاست پہانگ کی ملکہ نے وزیراعظم کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا کی۔