بھارت میں ہوٹل کا خراب کھانا کھانے سے آسٹریلوی کرکٹرز کی طبیعت بگڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )بھارت میں ہوٹل کا خراب کھانا کھانے سے آسٹریلوی اے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی طبیعت بگڑ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی اے کرکٹ ٹیم بھارت کے دورے پر تھی جہاں گزشتہ ہفتے بھارتی اے ٹیم کے خلاف میچ کے بعد کانپور کے ایک ہوٹل کا کھانا کھانے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہوگئی۔
آسٹریلیا اے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو کانپور میں فوڈ پوائزننگ کا شدید مسئلہ ہوا۔
فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے فاسٹ بولر ہینری تھورنٹن کو 2 دن تک oسپتال میں داخل رہنا پڑا جبکہ آسٹریلیا اے کے مزید 3 کھلاڑیوں کی طبیعت بھی خراب ہوئی تھی۔
جس کے بعد آسٹریلیا اے ٹیم کی مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے ہوٹل کے خراب کھانے کی شکایت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:صنم جاوید کی پشاور سے گرفتاری،گنڈا پور نے بڑا قدم اٹھا لیا
اس واقعے نے کھلاڑیوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کے معیار اور رہائش کے انتظامات پر سوالات اٹھا دیے۔
ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں اسٹیڈیم میں خالی کرسیاں بھارتی کرکٹ بورڈ کو منہ چڑانے لگیں
دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے ہوٹل کے کھانے سے فوڈ پوائزننگ کی وجہ مسترد کر دی۔
راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ اگر کھانا خراب ہوتا تو دونوں ٹیموں کے تمام کھلاڑی بیمار پڑتے۔
واضح رہے کہ شریاس ائیر کی قیادت میں بھارت اے نے اتوار کو کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں آسٹریلیا اے کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔