پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ صنم جاوید گرفتار

Oct 07, 2025 | 08:44:AM
پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ صنم جاوید گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم کی رکن صنم جاوید کو مبینہ طور پر  ڈرامائی انداز میں پشاور سے گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صنم جاوید کی گاڑی کو راستے میں روک کر اُنہیں حراست میں لیا گیا، یہ واقعہ دیگر مسافروں کے سامنے پیش آیا۔

سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ  صنم جاوید کو کچھ دیر قبل پشاور کی ایک مصروف شاہراہ پر دو گاڑیوں نے ان کی گاڑی کا راستہ روکا اور زبردستی گاڑی سے نکالا  جبکہ گاڑی میں ان کے دوست بھی موجود تھے۔

 دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صنم جاوید کے مبینہ اغوا کے معاملے پر ایف آئی آر درج کر لی۔

ترجمان وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ایف آئی آر ایڈووکیٹ حرا بابر دختر محمد بابر شعیب کی مدعیت میں تھانہ شرقی پشاور میں درج کی گئی، وزیراعلیٰ نے واقعہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا، صنم جاوید کے اغوا میں ملوث نامعلوم افراد کی گرفتاری کے لئے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

وزیراعلیٰ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی عمل میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی، خیبر پختونخوا حکومت صنم جاوید کو مکمل انصاف دلانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، صوبے میں انصاف، قانون اور عزتِ نفس کی حفاظت نعروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ثابت کی جا رہی ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ صنم جاوید کو پشاور کے سول آفیسر میس کینٹ کے قریب سے مبینہ طور پر اغوا کیا گیا۔