شادی سے انکار، اوباش نوجوان نے اسکول ٹیچر پر تیزاب پھینک دیا

Oct 07, 2023 | 16:36:PM
وہاڑی میں اوباش نوجوان نے شادی سے انکار پر اسکول جاتی ٹیچر پر تیزاب پھینک دیا جس سے سکول ٹیچر تیزاب سے شدید جھلس گئی۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وہاڑی میں اوباش نوجوان نے شادی سے انکار پر اسکول جاتی ٹیچر پر تیزاب پھینک دیا جس سے سکول ٹیچر تیزاب سے شدید جھلس گئی۔ 

سکول ٹیچر غلام صابرہ کا 50 فیصد چہرہ متاثر ہوا اور آنکھیں بھی شدید متاثر ہوئی جبکہ گلی سے گزرتے دو معصوم بچے بھی تیزاب کی زد میں آگئے۔  

 9-11ڈبلیو بی کے رہائشی مٹھو نامی ملزم سکول ٹیچر سے شادی کا خواہشمند تھا۔ شادی سے انکار پر ملزم نے سکول ٹیچر پر تیزاب ڈال دیا۔ ملزم متاثر ٹیچر کی ہمشیرہ کا دیور ہے۔ ملزم مٹھو کو شہریوں نے موقع پر پکڑ کر خوب دھلائی کی جس سے ملزم بھی زخمی ہوگیا۔ 

مزید پڑھیں:  حماس: پکڑے گئے اسرائیلی فوجیوں کی ویڈیو جاری

تیزاب گردی کی شکار ٹیچر صابرہ اور زخمی ملزم کو ڈی ایچ کیو ہسپتال داخل کردیا گیا ہے۔     

پولیس تھانہ دانیوال نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں۔