حماس: پکڑے گئے اسرائیلی فوجیوں کی ویڈیو جاری

Oct 07, 2023 | 16:29:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حماس کی جانب سے پکڑے گئے اسرائیلی فوجیوں کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔

حماس نے 'ال اقصیٰ فلڈ' کے نام سے اسرائیل پر تاریخ کا سب سے بڑا حملہ کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے 5 ہزار راکٹ داغے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ادھر اسرائیل میں بھی بڑی تباہی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راکٹ حملوں میں 22 افراد ہلاک اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین اور اسرائیل میں جنگ چھڑ گئی، راکٹ فائر

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ سے حماس کے مجاہدین اسرائیل میں داخل ہوچکے ہیں اور سڑکوں پر لڑائی جاری ہے۔ اسرائیل کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

دوسری جانب حماس نے 'ال اقصیٰ فلڈ' آپریشن کے دائرہ کار میں پکڑے گئے اسرائیلی فوجیوں کی فوٹیج شائع کر دی ہے۔ جس میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کو گرفتاری کیے دکھایا گیا ہے۔ فوجیوں کے چہرے پر خوف کے آثار بھی نمایاں ہیں۔