عمران خان مخالف ریمارکس پر وزیراعظم کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

Oct 07, 2022 | 21:15:PM
عمران خان، مخالف ریمارکس، وزیراعظم، مذمتی قرارداد منظور،
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عمران خان مخالف ریمارکس پر وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف مذمتی قرارداد منظورکر لی گئی۔
پنجاب اسمبلی میں قرارداد وزیر پارلیمانی امور راجا بشارت نے پیش کی ۔قرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں وزارت عظمیٰ کے وقار کی دھجیاں اڑائیں۔سابق وزیراعظم عمران خان کو فراڈیا قرار دینے والا خود سب سے بڑا فراڈیا۔یہ ایوان وزیراعظم کے ریمارکس کی بھرپور مذمت کرتا ہے ۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ شہباز شریف سوچ سمجھ کر بولنا سیکھ لیں ، ملکی اور بین الاقوامی فورمز پر وزیراعظم کے منصب کو رسوا کرنا چھوڑ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری