معروف گلوکارعبداللہ قریشی نےموسیقی چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا ؟

Oct 07, 2022 | 11:50:AM
معروف گلوکارعبداللہ قریشی نےموسیقی چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا ؟
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) معروف گلوکار عبداللہ قریشی نے مذہب اسلام کی خاطر موسیقی کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے مستقبل میں کسی طرح کے میوزک کنسرٹ اور اشتہارات نہ کرنے کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق عبداللہ قریشی نے چند سال قبل بطور موسیقار کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے اب تک متعدد سنگل گانے ریلیز کیے ہیں اور ان کا شمار ابھرتے ہوئے گلوکاروں میں ہوتا ہے۔عبداللہ قریشی نے گانوں کو پروڈیوس بھی کیا ہے جب کہ ان کے گانے پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی شوق سے سنے جاتے رہے ہیں۔تاہم اب انہوں نے مستقبل میں مذہب اسلام کی خاطر گلوکاری نہ کرنے سمیت اشتہارات میں کام بھی کام نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

عبداللہ قریشی نے بتایا کہ انہوں نے مذہبی معاملات کی وجہ سے موسیقی کی دنیا کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب وہ میوزک انڈسٹری کا حصہ نہیں ہوں گے، نہ ہی وہ میوزک کنسرٹس میں شرکت کریں گے، نہ ہی گانے ریلیز کریں گے اور نہ ہی وہ اشتہارات میں کام کریں گے۔انہوں نے لوگوں سے التجا کی کہ وہ ان سے میوزک کنسرٹس میں شرکت کے لیے رابطہ نہ کریں اور نہ ہی اشتہارات میں کام کرنے کے لیے انہیں دعوت دی جائے۔