ٹرین بنی میدان جنگ،وڈیو وائرل

Oct 07, 2022 | 11:47:AM
ٹرین میں لڑائی کا یہ واقعہ بھارت میں پیش آیا
کیپشن: ٹرین،فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وقت کے ساتھ ساتھ انسان انتشار کا شکار ہوتا جارہا ہے۔ جہاں سائنس اور ٹیکنالوجی ترقی کے مراحل طے کر رہی  ہےوہیں انسانی اخلاقی گراوٹ کا شکار ہوتے جارہے ہیں۔ میڈیا پر آئے روز تشدد کی وڈیوز دیکھنے میں ملتی ہیں۔

پہلے پہلے تو لڑائی جھگڑے صرف مردوں تک ہی محدود تھے مگر اب خواتین بھی اس معاملے میں پیش پیش ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں خواتین کو تلخ  کلامی  کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

View this post on Instagram

A post shared by ABP News (@abpnewstv)

ٹرین میں لڑائی کا یہ واقعہ بھارت میں پیش آیا۔ بھارت کے نیوز چینل نے لڑائی کی وڈیو اپنے انسٹاگرام پیج پر جاری کی۔ وڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ خواتین سیٹ کے معاملے پر ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوئیں۔ لڑائی میں مکوں کی برسات کرنے کے علاوہ ایک دوسرے کے بال بھی نوچ ڈالے۔ لڑائی کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے خاتون اہلکار نے روکنے کی کوشش کی تو خواتین نے اہلکار کی بھی دھلائی کر ڈالی۔

لڑائی کی وجہ بیان کرتے ہوئے سامنے آیا کہ خواتین اس معاملے پر لڑ رہیں تھیں کہ لڑکی کو سیٹ سے کیوں اٹھایا۔  عوام نے اس واقعہ پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے درخواست کی ہے کہ ٹرین میں فی بندہ نشستیں مہیا کی جائیں یا پھر صرف اتنے ہی مسافروں کو سوار ہونے کی اجازت دی جائے جتنی نشستیں موجود ہیں۔