’’پانچ میں خرید رہا ہوں ناں‘‘ عمران خان کی ایم این ایز خریدنے کی آڈیو لیک

Oct 07, 2022 | 11:26:AM
ہیکر نے عمران خان کی ایک اور آڈٰیو لیک کر دی
کیپشن: سابق وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے ایک اور آڈیو لیک ہوگئی۔

 عمران خان ہدایات دیتے ہوئے سنائی دیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو یہ بڑی غلط فہمی ہوگئی ہے کہ نمبر گیم پوری ہوگئی ہے، ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہوگیا، اب سے لیکر 48 گھنٹے بہت اہم ہیں، کئی چالیں چل رہا ہوں جو پبلک نہیں کرسکتے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے آڈیو میں مزید کہا کہ پانچ میں خرید رہا ہوں ناں، پانچ میرے پاس ہیں، وہ پانچ بہت اہم ہیں، اسے کہیں اگر وہ پانچ اور کر دے نا  تو دس ہوجائینگے، تو یہ گیم ہمارے ہاتھ میں ہے، اس وقت قوم الارم ہوئی ہوئی ہے، لوگ چاہ رہے ہیں کسی طرح ہم جیت جائیں، کوئی فکر نہ کرے یہ غلط ہے یا ٹھیک ہے کوئی بھی حربہ  ہو، ایک ایم این اے بھی توڑ دیتا ہے نا تو ہمیں بڑا فرق پڑے گا۔