پاکستان جونیئر لیگ: افتتاحی میچ میں مردان واریئرز کے ہاتھوں گوجرانوالہ جائنٹس کو شکست

Oct 07, 2022 | 10:23:AM
پاکستان جونیئر لیگ: افتتاحی میچ میں مردان واریئرز کے ہاتھوں گوجرانوالہ جائنٹس کو شکست
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پہلی پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کے افتتاحی میچ میں مردان واریئرز نے گوجرانوالا جائنٹس کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والی لیگ کے افتتاحی میچ میں پہلے گوجرانوالا جائنٹس نے بیٹنگ کی جس نے 7 وکٹ پر 131رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیے: ویسٹ انڈین کرکٹر کی ٹی 20 میں ڈبل سنچری، چھکوں کی ویڈیو وائرل

 اوپنر عزیر ممتاز نے 54 رنز بنائے، ایمل خان  نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں مردان واریئر ز نے ہدف 17 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، جارج تھامس نے پورے 50 رنز کی اننگز کھیلی  جبکہ شاہ زیب نے 45 رنز بنائے۔