ایچ بی ایف سی ایل کی نجکاری کیلئے ریفرنس پرائس اور سیل پرچیز ایگریمنٹ کی شرائط  کی منظوری کی سفارش 

Nov 07, 2025 | 21:22:PM
ایچ بی ایف سی ایل کی نجکاری کیلئے ریفرنس پرائس اور سیل پرچیز ایگریمنٹ کی شرائط  کی منظوری کی سفارش 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)نجکاری کمیشن بورڈ نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو  ایچ بی ایف سی ایل کی نجکاری کیلئے ریفرنس پرائس اور سیل پرچیز ایگریمنٹ کی شرائط  کی منظوری کی سفارش کی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس  ہوا۔ اجلاس میں ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ اور اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں واقع تین بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی انتظامیہ کی نجکاری کے حوالے سے اہم فیصلے کئے۔ 

نجکاری کمیشن کے مطابق  بورڈ نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو  ایچ بی ایف سی ایل کی نجکاری کیلئے ریفرنس پرائس اور سیل پرچیز ایگریمنٹ کی شرائط  کی منظوری کی سفارش کی ہے ۔ 

نجکاری کمیشن کاکہناتھا کہ  ایچ بی ایف سی ایل کو پاکستان مارگیج ری فنانس کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ گفت و شنید کے ذریعے پرائیویٹائز کیا جا رہا ہے، جو بولی دہندہ کے طور پر پہلے سے کوالیفائی کر چکی ہے۔  کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور وفاقی کابینہ نے  جولائی 2023 میں ایک ہی پری کوالیفائیڈ بولی دہندہ کے ساتھ گفت و شنید کے ذریعے فروخت کرنے کی منظوری دی تھی۔

کمیشن کے مطابق  بورڈ نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ کی زیر قیادت قائم کنسورشیم میں اے کے ڈی گروپ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو شامل کرنے کی بھی منظوری دی۔   یہ شمولیت اہلیت کے بیان میں بیان کردہ شرائط کے تحت جائز ہے۔  

کمیشن کا مزید کہناتھا کہ اے ایچ سی ایل کنسورشیم پی آئی اے سی ایل کی نجکاری کے عمل میں حصہ لینے والی چار پری کوالیفائیڈ جماعتوں میں شامل ہے۔بورڈ نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو تین بین الاقوامی ہوائی اڈوں اسلام آباد، لاہور اور کراچی کی انتظامیہ کو نجکاری کے جاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے ۔  اس اقدام کے تحت ہوائی اڈے کے انتظام کو طویل مدتی رعایت کی بنیاد پر پیش کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مساجد کے حوالے سے گفتگو،علامہ طاہر اشرفی کھل کر بول پڑے

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: