مقصود احمد میمن کو 10 سال بعد عہدے سے ہٹادیا گیا

Nov 07, 2023 | 20:33:PM
 مقصود احمد میمن کو 10 سال بعد عہدے سے ہٹادیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ زیب حسین) ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد میمن کا  10 سال بعد تبادلہ کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے افسر مقصود احمد میمن 10 سال بعد عہدے سے ہٹادیے گئے،ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز مقصود احمد میمن کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کی ہدایت پر  10 سال بعد تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ڈی آئی جی مقصود احمد سندھ پولیس میں کئی سالوں سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔