پیپلز پارٹی کے سیاسی وار،ن اور ق لیگ کی اہم وکٹیں اُڑا دیں

Nov 07, 2023 | 18:27:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید زوہیب بخاری) عام انتخابات کے حوالے سے گہما گہمی عروج پرہے,پیپلز پارٹی نے پی پی 272 سے ن لیگ اور پی پی 226 لودھراں سے مسلم لیگ ق کی اہم وکٹ اڑا دی .

تفصیلات کے  مطابق  ن لیگ کے امیدوار سلیم اصغر مکول کی گیلانی ہاؤس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات ہوئی ،ملاقات کے بعد سلیم اصغر مکول نے ساتھیوں سمیت ن لیگ کو خیر باد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ، ملاقات میں سابق وفاقی وزیر نوابزدہ افتخار حسین ، میاں نوید مکول و دیگر شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کا پلٹ کر وار،روپیہ بے حال  انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی بری خبر

دوسری جانب ملتان سے پاکستان پیپلز پارٹی نے ق لیگ کی بڑی وکٹ اُڑا دی ہے ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری ملک اجمل جوئیہ نے سابق وزیرِ اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات  کی ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی نے بیٹے ملک عاشق جوئیہ سمیت ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ، ملک اجمل جوئیہ لودھراں  پی پی 226 سے ق لیگ سے ممبر صوبائی اسمبلی بنے تھے۔